جونیئر عالمی اسنوکر، محمد عمر سیمی فائنل میں

August 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد عمر خان آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 بوائز اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ ہفتے کو ہنگری کے بلیسو ریویز سے ہوگا۔ روس کے شہر تیومن میں کوارٹر فائنل میں محمد عمر خان نے روس کے اینڈریل کراسوو کو 4-1 کی شکست دی۔ چیمپئن شپ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی حمزہ الیاس نے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے مین اعواد سےشکست کھائی۔