چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یواے ای کادورہ منسوخ کرنیکا فیصلہ

August 25, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پہلے سے طے شدہ متحدہ عرب امارات کاسرکاری دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دورہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے آج متحدہ عرب امارات جا نا تھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ اورمودی حکومت کی جانب سے اسوقت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء ہے اور کرفیو نافذ ہے۔ لہٰذا ایسے موقع پر متحدہ عرب امارات کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری مائوں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔ اسلئےچیئرمین سینیٹ نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔