محسن عباس کی ماڈل نازش سے شادی کی خبریں وائرل

August 27, 2019

اداکارو گلوکار محسن عباس حیدر کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر گہما گہمی مچا دی۔


سوشل میڈیا پر اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں ۔

گزشتہ دِنوں محسن عباس حیدر کی ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی ، جس کے کیپشن میں مداح نے لکھا، ’بیسٹ کپل‘ (Best Couple ) ، مداح کی جانب سے تصویرشیئر کی گئی تو نازش جہانگیر نے بھی خاموشی توڑ ڈالی اور تصویر پر کمنٹ کردیا۔


نازش جہانگیر نے کمنٹ کیا ، ’جلد انشا اللہ ‘، ماڈ ل کی جانب سے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نازش جہانگیر کو محسن عباس حیدر اور اُن کی اہلیہ فاطمہ سہیل کاگھر توڑنے کا الزام دے رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ نازش جہانگیر نے ہی اِن کا شادی شدہ گھر خراب کیا ہے۔

تاہم محسن عباس حیدر کی جانب سے ابھی اُن کی اور نازش جہانگیر کی شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نےسوشل میڈیا پر شوہر کے تشدد کے حوالے سے اپنی کچھ تصاویر شیئرکی تھیں ، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ محسن عباس حیدر اُن پر گھریلو تشدد کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ اُن کے شوہر کے تعلقات بھی ہیں۔


فاطمہ سہیل کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف کا جواب نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یہ مجھ پر الزام ہے میرا اور محسن عباس حیدر کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم صرف اچھے دوست ہیں۔