مقبوضہ کشمیر میں اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہوگئے

August 28, 2019

فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے اقدامات کے باعث اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران اسپتالوں میں جتنی اموات ہوئیں اتنی پورے سال میں بھی نہیں ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر مدثر پارے نے کہا کہ بھارتی فوج کے قبضے کے باعث ان کے اسپتال میں زندگی بچانے والی ادویات کی کمی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے آرتھوپیڈک اسپتال میں ہر روز 3 درجن سرجریاں ہوتی تھیں، جو اب گھٹ کر یومیہ 10 سے بھی کم رہ گئی ہیں۔

ایک مقامی پولیس اہل کار وسیم راجا نے بتایا کہ پچھلے ہفتے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال لے جایا گیا تو اسپتال پر تالا پڑا تھا۔

وسیم راجا نے مزید کہا کہ انہیں ایک اور اسپتال لے جانا پڑا مگر راستے میں وہ کوما میں چلے گئے اور اب تک ہوش میں نہیں آئے۔