اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، عدالتی عملے کے وارنٹ جاری

August 29, 2019

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت میں کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی عملے کے ورانٹ جاری کر دیےگئے۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ان کا کہنا ہے فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔

اداکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔