مودی کمانڈر ان تھیف؟

September 01, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی کی عدالت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 3 اکتوبر کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس راہول گاندھی کی جانب سے گزشتہ برس رافیل لڑاکا طیاروں کے معاملے پربھارتی وزیر اعظم مودی کو کمانڈر ان تھیف کہنے پر جاری کیا گیاہے،گرگام میٹروپولیٹن میجسٹریٹ نے 28 اگست کو جاری سمن میں راہول گاندھی کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 3 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یہ شکایت مہیش شری شریمال نے گزشتہ برس ستمبر میں دائر کی تھی۔