بلدیو کمار سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، شوکت یوسفزئی

September 10, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیو کمار سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست پر خیبرپختونخوا حکومت نے ردعمل دے دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلدیو کمار جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں جرائم پیشہ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔