کانگو: ٹرین حادثہ، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

September 13, 2019

کانگو(جنگ نیوز) وسطی افریقی ملک کانگو میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین کو حادثہ پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آیا۔کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کو حادثہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں رات تین بجے پیش آیا۔