نواز شریف سے اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ، ذاتی معالج نے طبی معائنہ کیا

September 13, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گزشتہ روز ان کے اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔نواز شریف سے ان کی والدہ، کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت اہل خانہ کے دیگر افراد نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے طبی معائنہ کیا اور صحت کے حوالے سے انہیں ہدایات بھی دیں۔ پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کر رکھا ہے ۔