دریا آئرول سے نکالے گئےشیِرخوار کی شناخت ہوگئی

September 13, 2019

لندن (پی اے)ریڈکلف، گریٹر مانچسٹر میں دریائے آئرول سے نکالے گئے 11ماہ کے بچے کی شناخت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کا نام زکری بینیٹ ہے، جسے دریا سے نکالنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایک 22سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سراغ رساں جیمی ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس میںایک شیِرخوار کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واضح تو نہیں ہوسکا کہ بچہ دریا میں کیسے پہنچا۔ لیکن غیرمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے اس بچے کو پل سے دریا میں پھینکا۔ قریبی ریستوران میںکام کرنے والے ایک شخص اینزو کیبوڈیرا نے پولیس اور ایمبولینس سروس کو اطلاع دی۔