پی پی رکن سندھ اسمبلی پیر غلام شاہ جیلانی سپردِ خاک

September 13, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی کی نماز جنازہ گاؤں نیگ شریف میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں میں پارٹی رہنماؤں اور مریدوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکنِ سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ سہون کے گاؤں نیگ شریف میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پیر سید غلام شاہ جیلانی کی نمازِ جنازہ میں ایم پی اے فیاض بٹ، پی ٹی آئی سہون کے صدر حاکم نوحانی، ایس یو پی رہنما روشن برڑو، امان اللّٰہ شاہانی سمیت عزیز و اقارب اور مریدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔