گجرات، کار ٹرین کی زد میں آنے سے 3 افراد جاں بحق

September 18, 2019

گجرات میں کار ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کھاریاں کے قریب دیو شریف پر بغیر پھاٹک کے ٹریک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوںکو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوںکو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔