دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھارت کے نام

September 19, 2019

موہالی (جنگ نیوز) بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو سات وکٹ سے قابو کرلیا۔ مہمان ٹیم نے پانچ وکٹ گنوا کر 149رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھارت کے نام

کپتان کوائنٹن ڈی کاک 52،ٹیمبا بائوما 49 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین تھے۔ میزبان نے ہدف تین وکٹ کھوکر 19 اوور میں حاصل کرلیا، شیکھر دھون 40، روہت شرما 12 اور رشابھ پنت چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کپتان کوہلی نے ناقابل شکست 72رنز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔