ورلڈ اسنوکر: پاکستانی کھلاڑیوں کی فتح

September 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف، احسن جاوید اور ذوالفقار عبدالقادر آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ لاسٹ 32 رائونڈ میں پہنچ گئے۔ میانمار کے شہر منڈالے میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ پہلے رائونڈ کے آخری میچز میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 4-0 ، ذوالفقار عبدالقادر نے بھارت کے اکشے کمار کو 4-1 اور محمد احسن جاوید نے نیپال کے نرمل بوگاتی کو 4-2 سے شکست دی۔