مقبوضہ کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹرز تک پہنچ گئی

September 20, 2019

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بڑھنے والی کشیدگی اقوام متحدہ کے نیویارک میں قائم ہیڈکوارٹرز تک پہنچ چکی ہے، دونوں ملکوں کے رہنما عالمی ادارے کے 74ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے اپنے ملک سے روانہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو ایک مرتبہ پھر نمایاں کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے سینئر سفارت کار آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔