پاک لنکا سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت جاری

September 21, 2019

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جارہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک لنکا سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت جاری

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بھی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ برانچز سے میچز کی ٹکٹس لینے کے لئے پہنچ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹکٹ کی فروخت کا عمل سست روی سے جاری ہے۔

کراچی میں ہورہی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کی قیمت بالترتیب 500، 1000، 2000 اور 3000 ہزار رکھی گئی ہے، جبکہ لاہور میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹس 500، 1500، 3000 اور 5000 روپے کے رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا جس کے لیے آج 16 رکنی قومی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔