لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

September 21, 2019

لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔

تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی نازیہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے واردات کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا چہرہ اور جسم تیزاب سے جھلس چکا ہے، متاثرہ خاتون میلاد چوک کی رہائشی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ میں سینٹری ورکر ہے۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نازیہ پر تیزاب پھینکنے والے ملزم ہمایوں مسیح کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔