وزیراعظم نے ہر شعبے میں تبدیلی کا عزم کر رکھا ہے، یاسمین راشد

September 23, 2019

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر شعبے میں تبدیلی لانے کاعزم کیا ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حقیقی تبدیلی ہمارے رویوں سے آئے گی۔

وزیر صحت نے اس موقع پر یونیورسٹی میں نیا ریسرچ ڈپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ریسرچرز کو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے، صحت کارڈ کی وجہ سے نجی اسپتالوں میں مستحق مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔