سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی اژدھے سے دوستی کے چرچے

September 24, 2019

سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچی کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے جس میں بچی کی اژدھے سے بے تکلفی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بچی کی اس پیلے رنگ کے اژدھے سے گہری دوست ہے۔

17 سیکنڈ کی ویڈیو میں سنہرے رنگ کا اژدھا اس بچی کو نقصان پہنچانے کے بجائے اس سے پیار کررہا ہے۔

اژدھے اور بچی کی اس بے مثال دوستی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

اس مقبول ویڈیو کو اب تک 12 ملین سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیںاور بچی کی بہادری کو داد دے رہے ہیں ۔