نمرتا ہلاکت کیس، عدالتی تحقیقات کا حکم، ایف آئی آر درج کرنیکا فیصلہ مؤخر

September 26, 2019

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا حکم ملنے کے بعد فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ موخر کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تیس دن کے اندر عدالتی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کو ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی مسعود بنگش نے سیشن جج سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔عرفان بلوچ کے مطابق کل تک عدالتی تحقیقات کے ٹرمز آف ریفرنس مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ 27 ستمبر (کل) سے باضابطہ طور پر عدالتی تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا ۔