رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

September 27, 2019

لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے رکھنے کے الزام میں گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی کے روبرو پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کے خلاف وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو چالان پیش کیا تھا جس میں ان پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام تھا۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ 5 سال سے ان سے کھیل رہی ہیں تاہم یہ ان کی ملکیت نہیں ہیں۔