چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن، ایرواسپیس نمائش

September 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن ، ایرواسپیس نمائش

چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرواسپیس نمائش کا ایئر شو کے ساتھ شاندار آغاز ہوگیا۔

ایئرشو میں ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین کے صوبے سیچوآن کے شہر ڈیانگ میں ہونے والی پانچ روزہ نمائش کے دوران چار روزہ ایئر شو کے پہلے روز چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا۔

ماہر پائلٹس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے جبکہ خطروں کے کھلاڑیوں نے پیراشوٹ جمپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ سچوآن میں منعقد ہونے والی یہ ایوی ایشن ایرواسپیس نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی، جس میں سو سے زائد جدید طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔