اسلام آباد میں دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

June 13, 2024


طلبہ کو بہترین یونیورسٹی کا انتخاب کرنے سے لے کر مثالی تعلیمی راستے کو سمجھنے تک رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں 'نیوز ایجوکیشن ایکسپو' کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا جنگ میڈیا گروپ کی یہ کاوش ملک میں نوجوانوں کی مہارت کو بہتر کرنے میں سودمند ثابت ہوگی۔

اعلیٰ تعلیم کے لیے کون سے سبجیکٹ اور یونیورسٹی کا انتخاب کریں؟ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل پاکستان کے لاکھوں طلبہ کی اس مشکل کے حل کے لیے دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔

طلبہ، والدین، اساتذہ، ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیوں کے نمائندے اور تعلیمی کنسلٹنٹس اعلیٰ تعلیمی ضروریات سمجھنے اور خیالات کے تبادلے کےلیے ایک چھت تلے اکٹھے ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا جنگ گروپ کی نوجوانوں کےلیے اعلیٰ تعلیمی راستہ چننے کی یہ کاوش سماجی مدد ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی اہداف کو اپنی قابلیت کے مطابق سمجھنے کے لیےانہیں اس ایکسپو نے نادر موقع فراہم کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو نے ان کی بڑی مشکلات حل کردیں اور انہیں یہ سمجھنے کا بھرپور موقع ملا کہ انہیں اپنے مستقبل کی پلاننگ کس طرح کرنی چاہیے۔