دوران پرواز ہیلی کاپٹر ز کی قلابازیاں، دیکھنے والے دنگ

October 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دوران پرواز ہیلی کاپٹر ز کی قلابازیاں، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں، اور کرتب دکھانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان خطروں کے کھلاڑی ہوا بازوں کو ہی دیکھ لیں جو ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے کرتب بازی کا خطرناک مظاہرہ کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست آئیووا میں دو جانباز پائلٹس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کئی فٹ آسمان کی بلندی پر لے گئے اور پھر دوران پرواز دونوں نے اپنے ہیلی کاپٹرز پر یوں قلابازیاں کھائیں کہ جیسے یہ اُنکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

یوں دوران پرواز قلابازیاں کھاتے ہیلی کاپٹرز دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے اور ہوابازوں کی مہارت کی خوب داد دی۔