برطانیہ،مسلح شخص نے چاقو کے وار کر کے 3خواتین سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا

October 12, 2019

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)برطانیہ کےشمالی شہر مانچسٹر میں ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے تیز دھار آلے کے وار کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے قلب میں واقع آرنڈیل شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جس کے بعد مال کو خالی کرالیا گیا ہے۔