ریفرنس کیس، قاضی فائز عیسی نے نئی دستاویزات جمع کرادیں

October 12, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےسپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرآئینی مقدمہ میں اضافی دستاویزات جمع کرا دی ہیں ،جمعہ کے روزدرخواست گزار کی جانب سابق وفاقی وزیر چوھدری نثار علی کے بیانات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرائی گئیں جن میں ان (چوہدری نثار)کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل یک رکنی کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر تنقید بھی شامل ہے۔