کیو فوراجلاس ،افغان مہاجرین کی وطن واپسی،تین نکاتی پالیسی پر اتفاق

October 12, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان، ایران، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندگان نے کیو فور کے ایک اہم اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کےفریم ورک کی تین نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت مہاجرین کی وطن واپسی، معاشرے میں دیرپا ادغام اور میزبان ممالک کیلئے سپورٹ پروگرام پر اتفاق کرلیاہے۔ یہ اتفاق جنیوا میں ہونیوالے کیو فور اجلاس میں طے پایا جس میں وزیر سیفران شہریارخان آفریدی، افغانستان کے وزیر مہاجرین سید حسین عالمی بلخی، ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی اور یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر شریک ہوئے۔