کراچی پولیس چیف کا اسٹریٹ کرائمز سے متعلق اہم انکشاف

October 12, 2019

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک بیان میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ شہر قائد میں زیادہ تر اسٹریٹ کرمنلز نشے کے عادی افراد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز اورمنشیات فروشوں کا گہرا گٹھ جوڑ ہے۔

کراچی پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ نشےکےعادی اسٹریٹ کرمنلز لوٹے ہوئے سامان کے بدلے منشیات لیتے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ 9 ماہ میں 4600 سے زائد ملزمان کوپکڑا ہے، اسٹریٹ کرمنلز کے شکار شہری پولیس سے تعاون نہیں کرتے۔