کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا معاشی قتل کردیا، بلاول بھٹو

October 12, 2019

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا معاشی قتل کردیا ہے، اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، وفاق کو شہر قائد پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں اور چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا ہے، اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ایک سال میں لوگوں کو بے روزگار کردیا، اس حکومت نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو میرا ساتھ دینا پڑے گا، جب بھی ملک میں کٹھ پتلی حکومت آتی ہے، وہ عوام کو خوش نہیں رکھ پاتی۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بڑے زمینداروں سے زمینیں چھین کرغریبوں کو دیں۔