پنجاب حکومت کا 22اکتوبر سے اورنج ٹرین کو آزمائشی طور پر چلانے کا اعلان

October 13, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کو پٹڑی پر لانے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین 22اکتوبر سے آزمائشی طور پر چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب 27 اکتوبر کو ٹیسٹ رن کا جائزہ لیں گے، جس کاٹیسٹ رن کا دورانیہ تین ماہ تک ہوگا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے۔