جاپان میں بدترین سمندری طوفان، بارشوں کے بعد 20 دریاؤں میں طغیانی، ہلاکتیں 26 ہوگئیں، درجنوں افراد لاپتا

October 14, 2019

ٹوکیو(جنگ نیوز،ایجنسیاں)جاپان میں کئی دہائیوں کے بدترین سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادکم ازکم بھی26ہو گئی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپان میں بدترین سمندری طوفان، بارشوں کے بعد 20 دریاؤں میں طغیانی

مقامی میڈیا رپورٹوں کےمطابق اس طاقت ورسمندری طوفان کی وجہ سے جاری شدیدبارشوں اور سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 150افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ سمندری طوفان ہفتے کی شام جاپانی ساحلوں سےٹکرایا تھا۔ حکام کاکہنا ہے کہ اس طوفان کےنتیجے میں جاری موسلادھاربارشوں کے باعث ملک کے 20دریاؤں میں طغیانی کا عالم ہے۔ اس طوفان کی وجہ سےجاپان کے شمال مشرق میں کانٹو اور کوشن کےعلاقے سب سےزیادہ متاثرہوئے ہیں۔