ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ کا افتتاح

October 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے موبائل ایپ ( درست دام )کا افتتاح کیا ، درست دام ایپ کی مدد سے اسلام آباد کے شہری روزانہ ضروری اشیائے خوردونوش جن میں فروٹ، سبزیاں اور پولٹری پراڈکٹس شامل ہیں کی قیمتیں جان سکیں گے،درست دام ایپ سے روزانہ کی ریٹ لسٹ ہر آدمی کی پہنچ میں آجائیگی، اس ایپ کی ذریعے شہری ناجائز منافع لینے والوں کے خلاف شکایت بھی درج کرا سکیں گے۔