چہلم جلوس، سکیورٹی پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا ، سی پی او

October 17, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس پولیس لائنز میں ہوا جس میں پولیس افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،ارکان امن کمیٹی اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ امن قائم کرنا اگر پولیس کی ذمہ داری ہے تو ہماری ضرورت ہے۔ سی پی او نے کہا کہ امن کمیٹی اور دیگر طبقات کی مشاورت سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔