سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری گواہ کو پیش کرنے کا حکم

October 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔جمعہ کو جیل حکام نے مرکزی ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور ایس ایس پی ساجد سدوزئی پیش ہوئے ۔سماعت کےدوران ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے بیان پر ملزمان کے وکلا نے جرح مکمل کرلی پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمے میں صرف ایک گواہ باقی ہے جس سے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔عدالت نے سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی۔