پی ایچ اے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں:کمشنر ملتان ڈویژن

October 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارکوں،گرین بیلٹس کی حالت بہتر کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی شجرکاری مہم میں پی ایچ اے سے بڑھ کرکام کر رہی ہے۔ کمشنر آفس پی ایچ اے کو ہر طرح کی معاونت فراہم کررہا ہے مگر شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ بہتری نظر نہیں آرہی۔یہ بات انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر بھی اس موقع پر موجود تھے،کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ہر اتوار کو پارکوں کے دوروں کیلئے مختص کر رکھا ہے جن پارکوں میں بجلی کے کنکشن منقطع تھے وہ بھی بحال کروائے جارہے ہیں، پی ایچ اے افسران کو فیلڈ میں نکل کر کام کرنا ہوگا۔ جو افسران یا اہلکار کام نہیں کررہے ان کیخلاف کارروائی کریں۔