لاہور ہائیکورٹ:مصباح الحق کو تینوں عہدوں پر کام سے روکنے کی درخواست،پی سی بی کو نوٹس جاری

October 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تینوں عہدوں پر کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس امیر بھٹی نے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مصباح الحق کے بیک وقت تین عہدے رکھنے پر اعتراض اٹھایا گیا۔