حکومت کا آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ

October 23, 2019

حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق اپوزیشن کا آزادی مارچ آئین اور اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی تشریح کے مطابق ہوا تو اجازت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کسی کو بھی عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔