نعتِ رسول مقبولﷺ: کرم آمیز، دل آویز، کیف انگیز کتنا ہے....

November 10, 2019

ذکی طارق ، سعادت گنج، بارہ بنکی، بھارت

کرم آمیز، دل آویز، کیف انگیز کتنا ہے

مِرے آقاﷺ کا اسمِ پاک راحت خیز کتنا ہے

خوشا ہر ہر قدم پر نور کے دریا اُمڈتے ہیں

زمینِ طیبہ، ہر ذرّہ تِرا ذرخیز کتنا ہے

سکونِ قلب مل جاتا ہے اسمِ پاک لیتے ہی

سمندر رحمتوں کے فیض کا لب ریز کتنا ہے

دعائیں دشمنوں کے حق میں کیں دُشنام کے بدلے

ہمارا شافعِ محشرﷺ بھی رحمت ریز کتنا ہے

کھڑا ہوں اے ذکیؔ مَیں روبرؤ روضۂ اقدسﷺ

تصوّر ہی یہ اللہ اللہ عشرت بیز کتنا ہے