گواہان کو حکم عدولی پر گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کے احکامات

November 08, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد خان نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبد الجلیل کی سرکاری گندم کی ٹرانسپورٹیشن میں غبن کے ریفرنس میں نامزد استعاثہ گواہان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبد الجلیل کے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران استعاثہ گواہان طارق محمود اور انچارج اے ایم ایل کراچی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے دونوں گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔