آسٹریلیا کے 2 نئے ریکارڈز

November 09, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 نئے ریکارڈز بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،آسٹریلیا نے تاریخ میں دوسرا ٹی 20 میچ 10 وکٹ سے جیتا اس سے قبل اس نے سری لنکا کے خلاف کیپ ٹائون میں 10 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی،پاک آسٹریلیا سیریز کی دوسری قابل ذکر بات یہ ہے آسٹریلیا تاریخ میں پہلی بار کلینڈر ایئر میں ناقابل شکست رہا اس نے 8میچزجیتے ۔تیسری بات یہ اہم ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آسٹریلیا مسلسل 3 ٹی 20 سیریز جیتا ہو۔