موڈیز نے بھارتی معیشت کو منفی کردیا

November 09, 2019

نئی دہلی(آئی این پی)معیشت کی ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی موڈیز نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی معیشت کو مستحکم سے منفی کردیا ہے۔ موڈیز کے مطابق بھارتی حکومتی اقدامات معیشت کی ترقی کے لیے کمزور ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی معیشت درست سمت میں گامزن نہیں ، جس کے باعث آئندہ بھارت پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گا۔موڈیز کے مطابق بھارتی معیشت پہلے کے مقابلے میں گرتی چلی جارہی ہے، جس کی اہم وجہ کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں قرضوں کو بوجھ بڑھے گا، ملازمت کے مواقع ختم ہوجائیں گے۔موڈیز نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں معاشی بحران طویل ہوسکتا ہے۔