جنوبی افریقا: ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد ہلاک

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جنوبی افریقا: ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد ہلاک

جنوبی افریقا کے علاقے جوہانسبرگ میں فائرنگ سے ایم کیو ایم لندن کا مفرور دہشت گرد اورجوائنٹ انچارج قمر عرف ٹیڈی ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی پاکستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر السلام عرف ٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیو ایم لندن کے سیٹ اپ کو چلا رہا تھا۔ اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قمر عرف ٹیڈی قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق قمر عرف ٹیڈی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے مفرور تھا۔