نیشنل گیمز‘ کراٹے گروپ و انفرادی کاتا میں آرمی اور واپڈا کے گولڈ میڈلز

November 14, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) قومی کھیلوں میں کراٹے گروپ کاتا میں آرمی اور انفرادی کاتا میں واپڈا نے گولڈ میڈلز جیت لئے۔ پاک آرمی کے بریگیڈیئر ظہیر احمد مہمان خصوصی تھے۔ انفرادی کاتا میں واپڈا کے شمس نے سونے‘ آرمی نے چاندی اور خیبر پختونخوا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ گروپ کاتا میں آرمی نے پہلی‘ واپڈا نے دوسری اور ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایبٹ آباد میں تائیکوانڈو ایونٹ کے مرد و خواتین مقابلوں کے پہلے روز 15میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔ آرمی نے 12 گولڈ کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔ واپڈا تین سونے‘ آٹھ چاندی‘ تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پی اے ایف تین چاندی اور نو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آرمی کے 446‘ واپڈا کے 286اور پی اے ایف کے 131 پوائنٹس ہیں۔