شین واٹسن سپر لیگ کھیلیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

November 16, 2019

ابوظبی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی شین واٹسن پی ایس ایل فائیو میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اگلے چند دن میں پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد ان کا نامڈرافٹ میں شامل ہوجائے گا۔ شین واٹسن نے گذشتہ سال کراچی آکر تمام میچ کھیلے تھے اور کوئٹہ نے ٹائٹل جیتا تھا۔ شین واٹسن ابوظبیمیں ٹی ٹین لیگ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اس فرنچائز کے ہیڈکوچ پاکستان کے مشتاق احمد ہیں۔ شین واٹسن نے کپتان کی حیثیت سے پہلے میچ میں57 رنز بنا دیئے۔