اے ٹی ایم لوٹنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

November 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار میں شہریوں نے اے ٹی ایم لوٹنے والے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم راکیش اے ٹی ایم لوٹنے کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ باہر کھڑے شہریوں نے اے ٹی ایم کا شٹر گرا کر پولیس کو اطلاع دی ،ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ تین برسوں سے وارداتیں کر رہا ہے۔