اٹلی کےتاریخی شہروینس میں سیلاب ، دو افراد ہلاک

November 18, 2019

وینس(این این آئی) اٹلی کےتاریخی شہر وینس میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور اٹلی کے شہر وینس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سیلاب سے وینس کا نشیبی علاقہ سینٹ مارکس اسکوائر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جب کہ کاروبار اور سیاحتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور شہر میں چلنے والی کشتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والی سب سے بڑے سیلاب کے نتیجے میں وینس کا 80 فیصد حصہ زیرِ آب آگیا ہے۔اس صورتحال کے باعث سیاحاس شہر کو چھوڑکر جارہے ہیںجبکہ سیلاب کے ایک اور لہر آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔معاشی ماہرین نے سیلاب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا ہے ۔وینس میں بارشوں کے بعد سے پیدا ہونے والی سیلابی لہروں نے تباہ مچارکھی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔