ٹویوٹا نے اپنے ورکر کی خودکشی کو ورک پلیس کی ایذا دہی قرار دیدیا

November 20, 2019

لندن(پی اے) ٹویوٹا اتھارٹیز نے اپنے ورکر کی خودکشی کو ورک پلیس کی ایذا دہی قرار دے دیا ہے، ٹویوٹا نے کہا ہے کہ اتھاریٹیز نے تسلیم کیا ہے کہ ہمارے جس انجنیئر نے خودکشی کی اسے اس کا باس بار بار زچ کرتا رہتا تھا، ستمبر میں ریجنل لیبر بیورو نے فیصلہ دیا تھا کہ 2017 کی خودکشی میں متاثرہ فیملی ملازمت سے منسلک اموات کے قانون کے تحت معاوضہ کی حق دار ہے، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے گزشتہ روز اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے، اور ہم اس موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، متاثرہ ورکر اور اس کی فیملی کے وکیل یوشیہائڈ تاچینو کا کہنا تھا کہ ٹویوٹا کارپوریشن مینجمنٹ کی خرابی اور ہراسمنٹ کے تسلسل کو نہ روکنے کی ذمہ دار ہے، جاپانی اس طرح کے مسائل کو پاور ہراسمنٹ کہتے ہیں اور آج کل اس پر بحث بھی ہو رہی ہے، تاچینو نے بتایا کہ جس ورکر کی موت واقع ہوئی اس کی عمر 28 سال تھی، اس کا باس اسے ہمیشہ ایڈیٹ اور کہتا اور کہتا کہ تمہیں مرجانا چاہئے۔