سموگ اوردھند میں حادثات سے بچائو کیلئےآگاہی واک

November 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ماڈل روڈ ہمایوں روڈ پر روڈ یوزرز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا گیا،انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر شاہد جاوید نے روڈ یوزرز کو ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ ، سیفٹی ماسک کے استعمال اور اسکی افادیت بارے بتایا روڈ یوزرز کو تلقین کی گئی کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور سموگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، حادثات سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں پر سموگ لائٹس لگوائیں یا پھر ہیڈ لائٹس پر ییلو پیپر چسپاں کریں ،سلوموونگ گاڑیوں پر ریفلکٹر اسٹیکر چسپاں کئے گئے اور انہیں اشارے درست کروانے کی تلقین کی گئی بعدازاں مقامی سکول کے طلباء اور روڈ یوزرز کے ساتھ سموگ/دھند میں حادثات سے بچائو کیلئےآگاہی واک کی گئی۔