3منی پٹرول پمپ سیل ،سامان ضبط

November 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈنے کارروائی کرتے ہوئے 3 منی پٹرول پمپس کو سیل کر کے مشینوں کو ضبط کر لیا اور03 افراد کو حراست میں لے لیا گیااسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے منی پٹرول پمپس مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا ہے۔علاوہ ازیں ٹریفک کے بہاؤ 10 بسوں او رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ضبط کی گئی بسوں کو 07 دن کے لئے بند کروا دیا اور ایف آئی آر کا اندراج کروا دیاہے۔