قبائلی کی اراضی ادائیگی کئے بغیرتعمیراتی کام ‘ اے سی سے ریکارڈطلب

November 22, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے قبائلی کی اراضی سرکاری تحویل میں لے کرادائیگی کئے بغیرتعمیراتی کام شروع کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرمہمند سے ریکارڈطلب کرلیا۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز احمدنامی قبائلی کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذارکی اراضی ضلع مہمند کی انتظامیہ نے لے لی ہے اوراس پرتعمیراتی کام بھی شروع کردیاگیاہے جبکہ درخواست گذار کو اراضی کی قیمت تاحال ادا نہیں کی گئی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمیونٹی کے مشران کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی ادائیگی نہیں ہوئی انفرادی طور پر اور نہ ہی قبیلے کوجس پرفاضل بنچ نے اسسٹنٹ کمشنرمہمندکونوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پرریکارڈ طلب کرلیا۔